دمشق: 12سال بعد سپین نے اپنے سفارتخانے پر پرچم لہرا دیا

دمشق(آئی این پی)دمشق میں 12سال بعد ہسپانوی سفارتخانے پر پرچم لہرا دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر بشار الاسد کی معزولی کے بعد مغربی ممالک کا شام سے تعلقات بحال کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس میں تازہ ترین اضافے کے طور پر سپین کے وزیرِ خارجہ نے دمشق کے سفارت خانے میں اپنے ملک کا پرچم بلند کیا۔ ایک عشرے سے زائد عرصے تک میڈرڈ کی جانب سے سفارتی سرگرمیاں معطل رہنے کے بعد دوبارہ دونوں ممالک کے تعلقات بحال ہوئے ہیں۔ سپین نے مارچ 2012میں اپنا سفارتی مشن بند کر دیا تھا۔