سمر خان نے جنوبی امریکہ کی سب سے اونچی چوٹی پر پاکستانی پرچم لہرا دیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی جرات مند کوہ پیما سمر خان نے ایک اور تاریخی کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے جنوبی امریکہ کی بلند ترین چوٹی، ماؤنٹ اکنکاگوا، سر کر لی ہے۔ ارجنٹائن میں واقع اس چوٹی کی بلندی 6,961 میٹر ہے، جو سمر خان نے شدید سردی، تیز ہواؤں، اور مشکل ترین حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے عبور کی۔سمر خان کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی ان کے لیے صرف ایک چڑھائی نہیں بلکہ ایمان، ہمت اور استقامت کی جیتی جاگتی مثال ہے۔ انہوں نے اپنی کامیابی کا سہرا اللہ کی مہربانیوں اور اپنے خاندان، دوستوں اور چاہنے والوں کی دعاؤں کو دیا۔