جنگ بندی معاہدہ ہورہا ہے تو بم کیوں برسا رہے ہو؟ بلنکن سے سوال پر صحافی کو گھسیٹ کر باہر نکال دیا گیا

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی پریس کانفرنس میں سوال کرنے پر سکیورٹی نے صحافی کو گھسیٹ کر باہر نکال دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی آخری پریس کانفرنس میں صحافی نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ایک صحافی نے پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزیر خارجہ سے پوچھا کہ جنگ بندی معاہدہ ہورہا ہے تو بم کیوں برسا رہے ہو؟، سوال کرنے پر سکیورٹی اہلکاروں نے صحافی کو کانفرنس روم سے گھسیٹ کر باہر نکال دیا۔