پاکستان دہشتگردی کب ختم کرے گا :بھارتی صحافی کا سوال

 بھارت کی سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کو شکست دے رہے ہیں: شہبازشریف  کا جواب
نیویارک (آئی این پی )زیراعظم محمد شہبازشریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیلئے پہنچ گئے، بھارتی صحافی کے سوال پر کرارا جواب دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس سے خطاب  کر نے  کیلئے پہنچے تو اس دوران ایک بھارتی صحافی نے سوال داغ دیا اور کہا کہ پاکستان دہشتگردی کب ختم کرے گا  ،جس پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے زبردست جواب دیتے ہوئے  کہا کہ بھارت کی سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کو شکست دے رہے ہیں۔