جوبائیڈن عہدہ چھوڑنے سے قبل غزہ جنگ بندی معاہدے کو حتمی شکل د یں،انٹونی بلنکن کا مطالبہ

 واشنگٹن(آئی این پی )امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے صدر جو بائیڈن کے عہدہ چھوڑنے سے قبل غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر زور دیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پریس کانفرنس میں پوچھے گئے سوال پر کہا کہ جنگ بندی کا معاہدہ قریب ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے پاس موجود باقی وقت (جو دو ہفتے ہے ) کے دوران اس کو مکمل کیا جائے۔