سمندر کی گہرائی میں فوٹو شوٹ کا نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

فلوریڈا (آئی این پی) کینیڈا سے تعلق رکھنے والے فوٹو گرافر اسٹیون ہیننگ اور ماڈل قائرا انتوکسی نے فلوریڈا کے ساحلی علاقے میں 163.38فٹ گہرائی میں فوٹو شوٹ کرکے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سے قبل ان دونوں نے ہی 2021میں زیرآب 21 فٹ گہرائی میں ماڈل فوٹو شوٹ کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔کینیڈا سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر اور ماڈل نے نئے فوٹو شوٹ کے لیے کئی ماہ تک تکنیکی تربیت حاصل کی جبکہ دیگر پہلوئوں میں بھی مہارت حاصل کی تاکہ تصاویر یا ویڈیو کا معیار خراب نہ ہوسکے۔یہ منفرد فوٹو شوٹ زیرآب موجود بحری جہاز کے ملبے پر مکمل کیا گیا۔ اور اب یہ گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بن چکا ہے۔