کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ سجل علی کے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ انسٹاگرام پر اداکارہ سجل علی نے ڈارک تھیم والے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں نیٹ فلکس سیریز ویڈنزڈے کی مورٹیشیا ایڈمز سے مشابہ قرار دیا جارہا ہے۔ تصاویر میں اداکارہ ڈارک گیٹ اپ کے ساتھ لمبے بالوں میں موجود ہیں اور آنکھوں کے نیچے کاجل بھی لگایا ہوا ہے۔ اداکارہ نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔