وادی تیراہ میں ایک ماہ کے دوران 22 خوارج ہلاک، 18 زخمی

 آپریشنز علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک جاری رہیں گے:آئی ایس پی آر
تیراہ(آئی این پی) ضلع خیبر وادی تیراہ میں کیے گئے سیکیورٹی فورسز کے متعدد آپریشنز میں ایک ماہ کے دوران 22 خوارج ہلاک اور 18 زِخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق  14 دسمبر 2024 سے کئے گئے مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران سیکیورٹی فورسزکی جانب سے اب تک بائیس خوارج کا خاتمہ کیا گیا جبکہ اٹھارہ خوارج زخمی ہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک جاری رہیں گے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔