پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے آسٹریا کے دورے کے دوران انتہائی مصروف دن گزارے۔
انہوں نے ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کے ہمراہ آسٹریا کے چانسلر کارل نیہامر سے خصوصی ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعاون سے متعلق اہم یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ اس کے بعد انہوں نے پاکستانی اور آسٹرین بزنس کمیونٹی سے خطاب کیا۔دوپہر کو وفد ویانا سینٹر اقوام متحدہ میں منعقدہ کانفرنس میں شریک ہوا جہاں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف، ڈپٹی وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور دیگر حکام نے پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔اختتام پر سفیر پاکستان کامران اختر ملک نے شکریہ ادا کیا اور ایجنسیوں کے سربراہان کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کی تقریب بھی ہوئی، جس میں وزیرِ اعظم بھی شامل تھے۔ مصروفیات کے بعد وزیرِ اعظم وفد کے ہمراہ ہوٹل روانہ ہوئے، اور رات تقریباً 2 بجے وفد امریکا کے لیے روانہ ہو گا۔