لاہور(خصوصی رپورٹ)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہیکہ تندرست و توانا رہنے کیلئے غذایت سے بھرپور خوراک کھانے اور ورزش کو معمول بنانے کی ضرورت ہے۔وہ پنجاب یونیورسٹی شعبہ فوڈ سائنسز کے زیر اہتمام لارج سکیل فوڈ فورٹیفکیشن پروگرام پر الرازی ہال میں آگاہی سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ چیئرمین شعبہ فوڈ سائنسز پروفیسرڈاکٹرشناور وسیم نے کہا پاکستان میں 40فیصدلوگ آئرن کی کمی کا شکار ہیں جو لمحہ فکریہ ہے جس سے نمٹنے کیلئے ادارہ مربوط اقدامات اور آگاہی کیلئے کردار دا کرتا رہے گا۔ آٹے ،خوردنی تیل جیسی بنیادی غذائیں عوامی صحت بالخصوص خواتین اور بچوں کیلئے بہتر ہیں