لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب بھر کے ہزاروں سکولوں میں لارج سکیل اسیسمنٹ کا آغاز ہوگیا۔ ایک وقت میں دو طرح کے ٹیسٹ ہونے سے سکولوں کے اساتذہ اور سربراہوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ لارج اسکیل اسیسمنٹ کے امتحان میں طلبا کے ساتھ متعلقہ مضمون کے ٹیچر کا بھی ٹیسٹ ہوگا۔ہیڈماسٹر، 2 والدین اور ایک سکول کونسل ممبر کا انٹرویو بھی کنڈکٹ کرنا ہوگا۔یہ تمام کام ٹیسٹ ایڈمنسٹر کے ذمہ ہوگا۔ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کا کہنا ہے کہ سکولوں میں پہلے ہی سالانہ امتحانات کا سلسلہ جاری ہیں، لارج سکیل اسیسمنٹ امتحان طلبا ، ٹیچرز اور والدین کیلئے پریشانی کا باعث ہے۔