آحمد آباد: ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلہ – جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بولنگ کا فیصلہ کیا

آحمد آباد: ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلہ – جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بولنگ کا فیصلہ کیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں آج احمد آباد اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اہم مقابلہ شروع ہونے جا رہا ہے۔

 ٹاس جیتنے کے بعد جنوبی افریقا نے پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سپر ایٹ مرحلے میں فی الحال ویسٹ انڈیز 2 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جبکہ جنوبی افریقا بھی 2 پوائنٹس حاصل کرنے کے باوجود کم نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے دوسرے نمبر پر ہے۔ اس میچ کا نتیجہ ٹیموں کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات پر اہم اثر ڈالے گا۔خیال رہے کہ سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز نے اپنے پہلے میچ میں زمبابوے کو 107 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی، جبکہ جنوبی افریقا نے بھارت کے خلاف 76 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ایونٹ میں اگلا میچ چنئی کے میدان میں بھارت اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا، جو پوائنٹس ٹیبل پر مزید اہم تبدیلیاں لا سکتا ہے۔