یورپ چھوڑنے سے انکار کرنے والوں کیلئے سخت سزائیں، طویل حراست اور شناختی دستاویزات کی ضبطی بھی شامل ہو سکتی ہے
برسلز(آئی این پی ) انسانی حقوق کی 70 تنظیموں نے یورپی یونین کی نئی مجوزہ امیگریشن پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے امریکی صدر کے دور کی امیگریشن پالیسی سے تشبیہ دی ہے۔ تنظیموں نے یورپی پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسودے کو مسترد کر دے۔ان تنظیموں نے ایک مشترکہ خط میں خبردار کیا کہ نئی اصلاحات کے تحت رکن ممالک کو غیر دستاویزی تارکینِ وطن کی نشاندہی کا پابند بنایا جا سکتا ہے، جس سے عوامی مقامات، نجی جگہوں اور سرکاری خدمات کو امیگریشن کنٹرول کے لیے استعمال کیا جا سکے گا