پہلا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ لائنز کی پاکستان شاہینز کو 4 وکٹوں سے شکست

ابوظہبی (آن لائن)انگلینڈ لائنز نے پاکستان شاہینز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں چار وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔ پاکستان شاہینز کے کپتان شامل حسین کی جارحانہ بیٹنگ اور عمدہ آغاز کے باوجود ٹیم انگلش بلے بازوں کو ہدف کے تعاقب سے روکنے میں ناکام رہی۔انگلینڈ لائنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان شاہینز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان شاہینز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔ انگلینڈ لائنز نے مطلوبہ ہدف 19.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا