پارلیمنٹ ہائوس میں پی ٹی آئی کے دھرنے کا پانچواں روز ‘ موٹرویز مختلف مقامات پر بند

بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق حکومت نے کوئی مطالبہ پورا نہیں کیا،بانی کو ذاتی ڈاکٹر اور فیملی سے ملنے دیا جائے
آئینی اور قانونی حق ہے  وہ ذاتی ڈاکٹر سے علاج کروائیں، حکومت  اجازت نہ دے کر کیا چھپا رہی ہے؟سہیل آفریدی
اسلام آباد،پشاور(آئی این پی )اسلام آباد میں  پی ٹی آئی  اور اتحادیوں کے اراکین پارلیمنٹ  کا دھرنا پانچویں روز میں داخل ہوگیا جبکہ  مظاہروں کے باعث پشاور-اسلام آباد اور ایم-14 موٹرویز مختلف مقامات پر بند ہوگئی ہے ۔وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق حکومت نے کوئی مطالبہ پورا نہیں کیا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ ہمارے مطالبات میں رپورٹ تھی ہی نہیں، ہمارے مطالبات یہ تھیکہ بانی پی ٹی آئی کو ذاتی ڈاکٹر  اور  فیملی سے ملنے دیا جائے۔ بانی پی ٹی آئی کا آئینی اور قانونی حق ہے کہ وہ ذاتی ڈاکٹر سے علاج کروائیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ حکومت ذاتی معالج کی اجازت نہ دے کر کیا چھپا رہی ہے؟سہیل آفریدی نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیاکہ خیبرپختونخوا میں مختلف مقامات پر عوام نے خود سے دھرنے دے رکھے ہیں،