دھند کے دوران صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفر نسبتاً محفوظ رہتا ہے:پولیس
لاہور(کرائم رپورٹر)سنٹرل ریجن میں شدید دھند کے باعث موٹرویز کے مختلف حصے ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بڑی گاڑیوں کے لیے موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک دھند کی وجہ سے بند ہے، جبکہ موٹروے ایم 4 فیصل آباد سے عبدالحکیم اور موٹروے ایم 3 سمندری سے رجانہ تک بھی ٹریفک معطل کر دی گئی ہیموٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں۔موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔ ترجمان کے مطابق دھند کے دوران صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفر نسبتاً محفوظ رہتا ہیڈرائیور حضرات کو فوگ لائٹس کے لازمی استعمال، تیز رفتاری سے گریز اور آگے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔ کسی بھی قسم کی رہنمائی یا مدد کے لیے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔