پارلیمنٹ ہائوس میں داخل ہونے کی کوشش پر نامعلوم افراد گرفتار دھرنے کے شرکاء کو حکومت نے پراٹھے بھجوائے:طلال چودھری

 دھرنے والے انکار کر دیں  ان کیلئے پراٹھے نہیں آئے‘ ویسے کہتے ہیں کھانا نہیں‘ میرے پاس ویڈیوز موجود ہیں:داخلہ کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو
اسلام آباد(آن لائن)  قومی اسمبلی کی داخلہ کمیٹی کو وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودرھی  نے بتایا ہے  نامعلوم مسلح افراد نے پارلیمنٹ ہائوس میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی جن کو گرفتار کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ دھرنے کے شرکاء  کو حکومت کی جانب سے پراٹھے بھجوائے گئے تھے ،کمیٹی نے مختلف بلز پر مشاورت اگلے اجلاس تک موخر کردی۔سوموار کوقائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس  چیئرمین راجہ خرم نواز کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا اجلاس میں رکن اسمبلی  نوشین افتخار کی جانب سے گارڈین اینڈ وارڈز کا ترمیمی بل پیش کیا گیا اس موقع پر بل کی محرک نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ  والدین کی علیحدگی کے بعد عدالت حالات کے مطابق فیصلہ دیتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ طلاق کے بعد بھی والدین کو بچوں کے معاملے پر ملاقات ہونی چائیے۔ ۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چودھری  نے کہا افغانیوں کو 40 سال ہم نے رکھا ان لوگوں نے ہم کو کیا دیا ہے  انہوں نے کہاکہ اس معاملے کو میٹنگ میٹنگ نہ کیا جائے  بلکہ اس معاملے پر یس یا نو کیا جائے انہوں نے کہاکہ  ایک ایم این نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہاتھاپائی کی۔انہوں نے کہا نامعلوم مسلح افراد یہاں پر آئے ہیں اور وہ اندر جانا چاہتے تھے، انہوں نے کہاکہ ہم نے دھرنے والوں کو پراٹھے بھیج دیئے۔ ویسے کہتے ہیں کھانا نہیں انہوں نے کہاکہ دھرنے والے انکار کر دیں کہ ان کے لیے پراٹھے نہیں آئے۔ میرے پاس ویڈیوز موجود ہیں، انہوں نے کہاکہ نامعلوم افراد کو یہاں لایا گیا جن کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ  پارلیمنٹ کو استعمال کرنے کی کوشش کی گئی،۔رکن کمیٹی نبیل گبول نے کہاکہ تمام ایم این ایز کو پارلیمنٹ سے باہر نکلنے نہیں دیا گیا۔