سرگودھا: جائیداد تنازع پر 3 خواتین قتل، 3 زخمی

سرگودھا: جائیداد تنازع پر 3 خواتین قتل، 3 زخمی

سرگودھا میں تھانہ صدر کے علاقے چک نمبر 103 شمالی میں تہرے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں جائیداد اور خاندانی تنازع کے باعث تین خواتین کو قتل کر دیا گیا اور تین دیگر خواتین کو زخمی کر دیا گیا۔

مقتولین میں قمر بتول، علشبہ، اور مریم شامل ہیں، جبکہ زخمی خواتین میں نمرہ، مافیہ، اور زینب شامل ہیں۔یہ دلخراش واقعہ آج صبح پیش آیا، جس کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او صدر، ایس ایچ او صدر اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس اور فارنزک ٹیموں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ زخمی خواتین کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ڈی پی او سرگودھا نے بھی جائے وقوع پر پہنچ کر زخمی خواتین کی عیادت کی اور کہا کہ اس دلخراش واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ حکام نے واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کا عمل جاری رکھا ہوا ہے تاکہ حقائق سامنے آئیں اور ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا سکے۔