یہودی بستیوں کا قیام دو ریاستی حل کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، عاصم افتخار

یہودی بستیوں کا قیام دو ریاستی حل کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، عاصم افتخار

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سڈنی میں پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

 انہوں نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کئی دہائیوں سے ظلم و ستم کا سامنا کر رہے ہیں۔عاصم افتخار نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ فوری طور پر ختم ہونا چاہیے، جبکہ یہودی بستیوں کا قیام فلسطین کے دو ریاستی حل میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کا مکمل احترام کیا جائے اور جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر بلا تاخیر عملدرآمد ناگزیر ہے۔ عاصم افتخار نے غزہ میں مکمل، محفوظ اور بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی کی ضمانت دینے پر بھی زور دیا۔پاکستانی مندوب نے غزہ اور مغربی کنارے میں جاری مظالم پر اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہئیں۔