مرغی کا گوشت پھر مہنگا

چکن کے نرخ 7 روپے کلو بڑھے،انڈے بھی 2 روپے درجن مہنگے ہو گئے
لاہور(خصوصی رپورٹ)برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں کی اونچی پرواز کا سلسلہ جاری ہے،قیمت پھر بلند ہو گئی۔ لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے کلو کا مزید اضافہ ہو گیا جس کے بعد قیمت595روپے کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی، صافی گوشت 690 سے 700 روپے کلو تک فروخت کیا گیا۔زندہ برائلر 5 روپے اضافے سے تھوک میں 397 اور پرچون میں 411 روپے کلوفروخت کیا گیا۔منڈی میں برائلر مرغی کی اضافی قیمتوں پر فروخت کا سلسلہ بھی جاری رہا۔زندہ برائلر 20 روپے فی کلو مہنگا فروخت کیا گیا۔ فارمی انڈوں کی قیمت2روپے اضافے سے 262روپے درجن کی سطح پر رہی۔