آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے مختلف ٹیموں کی پاکستان آمد جاری ہے۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا 14 رکنی دستہ، جس میں کپتان اسٹیو اسمتھ، کوچز اور سپورٹ اسٹاف شامل ہیں، کولمبو سے دبئی کے راستے لاہور پہنچ چکا ہے۔ باقی 15 کھلاڑیوں پر مشتمل 17 رکنی دوسرا دستہ بھی جلد لاہور پہنچ جائے گا۔آسٹریلیا اپنا پہلا میچ 22 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں روایتی حریف انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان اور دبئی میں شروع ہو رہی ہے، جس کا افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔

دوسری جانب، بھارتی کرکٹ ٹیم بھی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ چکی ہے۔افغانستان کی ٹیم پہلے ہی پاکستان پہنچ چکی ہے، اور اسپنر راشد خان نے کراچی میں ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔شائقین کرکٹ اس بڑے ایونٹ کے آغاز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، جہاں دنیا کی بہترین ٹیمیں ٹائٹل کے لیے مدمقابل ہوں گی۔