کراچی(آئی این پی ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈمپر،ٹرک اور واٹرٹینکرز ڈرائیوروں کی لاپرواہ ڈرائیونگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہیکہ چند مہینوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور حادثات میں نمایاں اضافہ ہوا،عوام میں شدید بے چینی اور تحفظات پائے جاتے ہیں، حکومت سے فوری اور موثر اقدامات کرنے کی استدعا کرتا ہوں۔