کراچی(آئی این پی )کراچی میں ڈمپر حادثات کے باعث ہونے والی اموات کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست تحریک بحالی کراچی کے اشرف جبار قریشی ودیگر کی جانب سے دائر کی گئی جس میں چیف سیکرٹری سندھ، ہوم سیکرٹری، آئی جی سندھ اور دیگر حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈمپر چلانے والے ڈرائیوروں کی اکثریت ٹریفک قوانین کی پابندی نہیں کرتی، جس کے باعث قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔