امریکہ میں بارش ، سیلاب اور شدید سردی سے 9 افراد ہلاک

ورجینیا، میری لینڈ اورپنسلوینیا میں برفانی طوفان کے امکان کے باعث الرٹ جاری
واشنگٹن (آئی این پی )امریکاکے مختلف حصوں میں بارش ، برفباری ، سیلاب اور شدید سردی سے 9 افرادہلاک ہوگئیجبکہ ہزاروں افراد مشکلات کا شکار ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صرف ریاست کینٹکی میں بارش اورسیلاب سے 8افرادہلاک ہوگئے جب کہ سیلاب میں پھنسے سیکڑوں افرادکو ریسکیو کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بارش اور سیلاب سے 39 ہزارصارفین بجلی سے محروم ہیں جبکہ ورجینیا، میری لینڈ اورپنسلوینیا میں برفانی طوفان کے امکان کے باعث الرٹ جاری کردیا گیا