ریاض،دوحہ(آئی این پی)سعودی عرب اور قطر کے مختلف علاقوں میں غیرمتوقع طور پر برفباری ہوئی، جبکہ سرد موسم اور موسلا دھار بارش نے مملکت کے کئی شہروں اور دیگر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔خلیج ٹائمز کے مطابق مشرقِ وسطی میں کم دبا ئوکے نظام کے باعث گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شدید بارشیں ہوئیں، جبکہ موسم کی شدت میں مزید اضافے اور خطے میں گرج چمک کے ساتھ طوفان آنے کی پیشگوئی کی گئی ۔بی بی سی ویدر کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ طوفان رات کے وقت مشرق کی جانب بڑھتے ہوئے متحدہ عرب امارات اور قطر کی طرف جانے کا امکان تھا۔خلیج ٹائمز نے یہ بھی رپورٹ کیا کہ قطر کے وسیع علاقے پہلے ہی برف سے ڈھک چکے ہیں اور اس حوالے سے مناظر کی ویڈیوز بھی شیئر کی گئیں۔عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے صوبہ تبوک میں واقع جبل اللوز پر ٹروجینا کے پہاڑی سیاحتی مقام پر برفباری اور ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔اس کے علاوہ بیر بن حرماس، العینہ، عمار، العلا گورنریٹ اور شقرہ اور اس کے نواحی علاقوں میں ہلکی سے معتدل بارش ہوئی جبکہ ریاض سمیت کئی دیگر علاقوں میں معتدل سے شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔ر