اسرائیلی کابینہ نے نئے آرمی چیف کی منظوری دے دی

   میجر جنرل ایال ضمیر کو اسرائیلی ڈیفنس فورس کا چیف آف سٹاف مقرر کردیا گیا 
تل ابیب (آئی این پی )اسرائیلی فوج کے میجر جنرل ایال ضمیر کو فوج کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق کابینہ نے  میجر جنرل ایال ضمیر کو اسرائیلی ڈیفنس فورس کا چیف آف اسٹاف مقرر کرنے کی حتمی منظوری دی جو ایال ضمیر کی تقرری کا سب سے آخری مرحلہ تھا۔رپورٹس کے مطابق ایال ضمیر وزارت دفاع میں ڈائریکٹر جنرل کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں، انہیں سابق اسرائیلی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہلیوی کے استعفے کے بعد آرمی چیف مقرر کیا گیا ہے