لاہور اور کراچی بالترتیب دنیا کے تیسرے اور چوتھے سستے ترین شہر ہیں: ڈیٹا کمپنی نمبیو کی رپورٹ
اسلام آباد (آئی این پی ) دنیا کے سستے ترین شہر وں کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں اسلام آباد بھی شامل ہے ۔میڈیارپورٹس کیمطابق ڈیٹا کمپنی نمبیو کی طرف سے طرز زندگی کے اخراجات کی سالانہ فہرست جاری کی گئی ہے ۔2025 کے لیے مرتب کی گئی اس فہرست میں نیویارک کے رہائشیوں کے طرز زندگی کے اخراجات کو مدنظر رکھ کر درجہ بندی گئی ہے۔فہرست میں نیویارک کے رہائشیوں کے طرز زندگی کے اخراجات بشمول کرائے، سودا سلف، ہوٹلوں کی قیمتیں اور قوت خرید جیسے شعبوں کو مدنظر رکھ کر دنیا بھر کے 327 شہروں کی درجہ بندی کی گئی۔اس فہرست میں سوئٹزر لینڈ کے 3 شہر زیورخ، لوزان اور جنیوا کو دنیا کے مہنگے ترین شہر قرار دیا گیا۔نیویارک اس فہرست میں چوتھے نمبر پر تھا۔سوئٹزر لینڈ کے شہر باسل اور برن بالترتیب 5 ویں اور چھٹے نمبر پر رہے۔اسی طرح 2 امریکی سان فرانسسکو اور ہونولولو 7 ویں اور 8 ویں جبکہ آئس لینڈ کا دارالحکومت Reykjavik 9 ویں نمبر پر رہا۔امریکی شہر بوسٹن 10 واں مہنگا ترین شہر قرار پایا۔فہرست کے مطابق دنیا کا سستا ترین شہر بھارت کا Coimbatore ہے، جس سے اوپر مصری شہر اسکندریہ موجود ہے۔فہرست میں بتایا گیا کہ لاہور اور کراچی بالترتیب دنیا کا تیسرے اور چوتھے سستے ترین شہر ہیں جو زیورخ کے مقابلے میں 85 فیصد سستے ہیں۔اسلام آباد اس فہرست میں 314 ویں نمبر پر موجود ہے جو زیورخ سے 83 فیصد سستا ہے۔