واشنگٹن(خصوصی رپورٹ )دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں ایک ماہ یعنی اگست 2026 کے دوران نمایاں تبدیلیاں سامنے آئی ہیں،فوربز نے دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست جاری کردی ۔فوربز کے مطابق یکم ستمبر 2026 کو امریکی وقت کے مطابق رات 12 بجے تک دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی مجموعی دولت 2.8 ٹریلین ڈالر ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ ماہ 2.6 ٹریلین ڈالر تھی۔فہرست کے 10 افراد میں سے 9 امریکی شہری ہیں، جبکہ واحد غیر امریکی شہری اسپین کے امانسیو اورٹیگا ہیں۔ تمام 10 امیر ترین افراد مرد ہیں اور ان میں سے نصف کی دولت 200 ارب ڈالر یا اس سے زیادہ ہے۔پہلے نمبر پر ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک کی دولت اگست 2026 میں 202 ارب ڈالر بڑھ کر 892 ارب ڈالر ہوگئی۔انکی دولت میں یہ اضافہ اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ہوا۔ اگست کے دوران اسپیس ایکس کے حصص میں 33 فیصد جبکہ ٹیسلا کے حصص میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔مسک جون میں دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے والے شخص بن گئے تھے، تاہم جولائی میں ان کی دولت 363 ارب ڈالر کم ہو کر 700 ارب ڈالر سے بھی نیچے چلی گئی تھی۔ اگست 2026 میں صورتحال ایک بار پھر تبدیل ہوئی اور ان کی دولت تقریبا 900 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔فوربز کے مطابق مسک کے پاس اسپیس ایکس کے تقریبا 38 فیصد حصص ہیں، جبکہ ٹیسلا میں ان کی تقریبا 11 فیصد ملکیت ہے۔ اس کے علاوہ انہیں ٹیسلا کے محدود اسٹاک کے ذریعے مزید تقریبا 8 فیصد حصص مل سکتے ہیں، تاہم یہ حصص فی الحال فوربز کی دولت کے تخمینے میں شامل نہیں کیے گئے