کراچی (آئی این پی )امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کی بہترین نگہداشت پر 16 سرکاری افسروں کو آ ج امریکی قونصل جنرل تعریفی اسناد دی جائیں گی۔پاکستانی لڑکے کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کی بہترین نگہداشت اور حسن سلوک پر ایف آئی اے، پولیس اور ائیر پورٹ میڈیکل اسٹاف کے 16 افسران و ملازمین کو امریکی قونصل جنرل کی جانب سے تعریفی اسناد دی جائیں گی