راولپنڈی(آئی این پی )بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی 27 فروری تک ملتوی کردی گئی۔سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے تصدیق کی کہ عدالتی عملہ نے صبح باضابطہ طور پر کیس کی سماعت ملتوی ہونے سے متعلق آگاہ کیا