راولپنڈی(آئی این پی )بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں وکیل صفائی کی عدم دستیابی کے باعث استغاثہ کے گواہ پر جرح مکمل نہ ہو سکی۔بانی پی ٹی آئی اور سابق خاتون اول بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیال جیل میں سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی۔ بشری بی بی کے وکیل ارشد تبریز بیماری کے باعث عدالت پیش نہ ہو سکے۔وکیل صفائی کی عدم دستیابی کے باعث استغاثہ کے گواہ بنیامین پر جرح مکمل نہ ہو سکی،