نارووال ( میاں محمد شہباز ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف آج نارووال کا دورہ کریں گی ، وزاعلی ہنجاب دوپہر ایک بجے بذریعہ ہیلی کاپٹر نارووال پہنچیں گی ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال چوہدری سمیت دیگر لیگی قیادت بھی انکے ہمراہ موجود ہوگی ، بعدازاں انہیں سخت سیکورٹی حصار میں ڈسٹرکٹ کملیکس لیجایا جاے گاجہاں وہ اعلی سطع اجلاس کی قیادت کریں گی ، وہ پارٹی راہنماوں اور کارکنان سے خصوصی ملاقات کریں گی اور نارووال میں مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں جن میں 75کلومیڑ شیخوپورہ تامریدکے روڈ 8کلومیڑ ظفروال کنگرہ روڈ 7کلومیڑ سرکلر روڈاور 36کلومیٹر نارووال شکرگڑھ روڈ کا افتتاح کریں گی ، علاوہ ازاں وہ نئے پراجیکٹس کااعلان بھی کریں گی ، وزیراعلی پنجاب دوبجے ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب بھی کریں گی