اسلام آباد ( آن لائن ) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں تیزی سے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی سرگرمیوں کے بعد اب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف بھی انتخابی مہم میں متحرک ہونے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف 19 جولائی کو میرپور میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کریں گے، جہاں وہ پارٹی کی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز بھی کریں گے۔