نارووال( خصوصی رپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز آج 18فروری کو نارووال جائیں گی۔ وہ دوپہر بارہ بجے سرکلر روڈ پر رائس ملز میں جلسہ سے خطاب کریں گی۔ وزیر اعلیٰ کو نارووال میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی اور وہ مختلف منصوبوں کا افتتاع کریں گی۔ دورے کیلئے تیاریاں جاری ہیں ،سڑکوں پر خیر مقدمی بینرز اور فلیکسز آویزاں کئے گئے ہیں۔