بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور آسٹریلوی بلے باز ٹریوس ہیڈ کے درمیان میچ کے دوران ہاتھ نہ ملانے کے واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس تنازع کے بعد کچھ بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے ٹریوس ہیڈ اور ان کے اہلِ خانہ کو بھی نشانہ بناتے ہوئے نازیبا زبان اور ذاتی حملوں کا استعمال کیا، جس پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ٹریوس ہیڈ کی اہلیہ جیسیکا ہیڈ نے کہا ہے کہ ان کے اہلِ خانہ اور دوستوں کو آن لائن ہراسانی کا سامنا ہے اور یہ صورتحال دوبارہ اسی طرح کی ہو رہی ہے جیسا کہ 2023 کے ورلڈ کپ کے بعد پیش آیا تھا۔
یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب سن رائزرز حیدرآباد اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے میچ کے دوران کوہلی اور ٹریوس ہیڈ کے درمیان تلخ تبادلہ ہوا تھا، اور میچ کے بعد کوہلی نے مصافحہ نہیں کیا۔اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث شدت اختیار کر گئی ہے، تاہم کرکٹ شائقین اور تجزیہ کار ذاتی اور خاندانی سطح پر حملوں کو غیر مناسب قرار دے رہے ہیں اور کھیل کو کھیل تک محدود رکھنے پر زور دے رہے ہیں۔