شواہد کے بغیر سڈنی حملہ آور کا تعلق پاکستان سے جوڑا گیا: وزیر اطلاعات

شواہد کے بغیر سڈنی حملہ آور کا تعلق پاکستان سے جوڑا گیا: وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ کسی شواہد یا ثبوت کے بغیر سڈنی حملہ آور کا تعلق پاکستان سے جوڑنا سراسر غلط ہے اور یہ دعوے فیک نیوز کے زریعے پورے سوشل میڈیا پر پھیلائے جا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں منعقدہ نیشنل سائبر سیکیورٹی سیمینار سے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ سائبر جرائم کے خلاف کارروائی کے دوران متعدد غیر قانونی نیٹ ورکس بے نقاب ہوئے اور فیک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کی گئی۔عطا تارڑ نے کہا کہ عالمی سطح پر بھی یہ مسئلہ سنگین ہے، اور ورلڈ اکنامک فورم میں عالمی رہنماؤں نے سب سے بڑا چیلنج مس انفارمیشن کو قرار دیا۔وزیر اطلاعات نے بتایا کہ حکومت نیشنل سائبر سیکیورٹی پالیسی کو مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور سائبر حملوں سے بچاؤ کے لیے آگاہی اور تربیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیٹا لیکس سے بچاؤ کے لیے قومی سطح پر سائبر سیکیورٹی آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔