سردی میں گیس، بجلی گیزر اور پیسہ خرچ کیے بغیر گرم پانی؟

لاہور(نیٹ نیوز)ملک بھر میں سردی کی آمد ہوچکی ہے تاہم گیس اور بجلی نہ ہونے کی صورت میں ان کے بغیر ٹنکی میں گرم پانی رکھا جا سکتا ہے۔اس وقت ملک بھر میں سردی نے اپنے پاو ں پھیلانے شروع کر دیے ہیں۔ سرد موسم میں ٹھنڈے پانی کے خیال سے ہی کپکی آ جاتی ہے اور لوگ نہانے دھونے کے لیے گرم پانی کا استعمال شروع کر دیتے ہیں۔ اس کے لیے گیس اور بجلی کے گیزر، چولہے یا راڈز استعمال کیے جاتے ہیں۔تاہم جب ملک میں گیس اور بجلی کا بحران ہو اور گھنٹوں گھنٹوں یہ غائب رہتی ہوں اور اگر کسی علاقے میں آ بھی رہی ہوں تو مہنگے بلوں کا خیال آتے ہی ان کے استعمال سے دل ڈرنے لگتا ہے۔ تاہم آج ہم آپ کو بغیر گیس اور بجلی استعمال کیے ایسے حیرت انگیز طریقے بتائیں گے، جس سے آپ بغیر کوئی رقم خرچ کیے گرم پانی دن بھر حاصل کر سکتے ہیں۔متوسط علاقوں میں لوگ پانی کے استعمال کے لیے انڈر گراو?نڈ واٹر ٹینکرز کے ساتھ اوور ہیڈ ٹنکی کا استعمال کرتے ہیں۔ تو اگر آپ کی پانی کی ٹنکی کسی کھلی جگہ یا چھت پر ہے تو ان طریقوں سے با آسانی آپ بغیر خرچ گرم پانی دن بھر اور پورے موسم سرما میں حاصل کر سکتے ہیں۔(طریقہ نمبر 1:)چھت پر موجود ٹنکی کے چاروں طرف تھرماکول کی موٹی چادر لپیٹ دیں۔ تھرماکول سردی سے بچاو? کے لیے ایک ڈھال کا کام کرتا ہے۔ اس کی خاصیت ہے کہ یہ ٹھنڈی ہوا کو اندر پہنچنے نہیں دیتا اور نہ ہی ٹنکی کے اندر کی گرمائش کو باہر نکنے دیتا ہے۔(طریقہ نمبر 2:)اگر گھر میں پیکجنگ والا ببل ریپ ہے تو یہ بھی بہت کار آمد ہے، کیونکہ سردیوں میں یہ ٹنکی کے لیے قدرتی ہیٹر کا کام کرتا ہے۔ببل ریپ ہوا سے بھرے ہوتے ہیں اور ہوا سے بھرے یہ ببل ٹنکی کو انسولیٹ کرتے ہیں۔ ٹنکی پر دو یا تین پرتیں لپیٹ دینے سے ٹھنڈی ہوا اندر نہیں پہنچ پاتی اور پانی دیر تک نیم گرم رہتا ہے۔ یہ ترکیب کافی آسان ہے اور اس کو آپ کچھ ہی منٹوں میں خود ہی تیار کرسکتے ہیں۔(طریقہ نمبر 3:)اگر آپ کی ٹنکی چھت پر یا کھلی جگہ رکھی ہے تو سردیوں میں باہر کی اوس اور ٹھنڈی ہوا پانی کو ٹھنڈا کرتی ہے۔ اگر ایسا ہے تو ٹنکی کو ترپال، لکڑی کے شیڈ یا ٹن کی چادر سے ڈھانپ دیں۔ اس سے ٹنکی تک براہِ راست سردی نہیں پہنچے گی اور اندر کا درجہ حرارت متوازن رہے گا۔(طریقہ نمبر 4:)ایک اور قدرتی اور سائنسی طریقہ یہ ہے کہ ٹنکی کو کالا، گہرا نیلا یا بھورا رنگ دے دیا جائے۔ گہرے رنگ سورج کی حرارت تیزی سے جذب کرتے ہیں۔ دن بھر دھوپ میں رہنے سے ٹنکی کا پانی آہستہ آہستہ گرم ہو جاتا ہے۔ اس کے لیے نہ بجلی چاہیے نہ کوئی اور خرچ۔اگر چھت پر دھوپ اچھی آتی ہے تو ٹنکی کو اس جگہ رکھیں جہاں سب سے زیادہ دھوپ پڑتی ہو۔ سورج کی قدرتی حرارت پانی کا درجہ حرارت خود ہی بڑھا دے گی۔ دن میں جمع ہوئی گرمی باہر نہ نکلے، اس کیلئے رات میں ٹنکی کو کپڑے یا کمبل سے ڈھکنا نہ بھولیں۔ یہ طریقہ نیا نہیں، لیکن سو فیصد کارگر ہے۔