گیزر سے گیس اخراج پرگھر میں دھماکا، خاتون زخمی

 لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور کے علاقے لال پل گلشن اقبال پارک کینال روڈ پر گیزر سے گیس اخراج کے باعث گھر میں دھماکے سیخاتون زخمی ہوگئی۔ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔حادثے میں 30 سالہ روبینہ زوجہ کاشف معمولی زخمی ہوگئی جسے ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے مزید طبی امداد کیلئے میو سپتال منتقل کردیا۔