امریکی فضائی ٹینکر دوبارہ مسافر طیارے کے ساتھ ٹکرا سے بال بال بچ گیا

پائلٹس نیکیوراسا کے ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو بتایا کہ سامنے آنے والا طیارہ انتہائی قریب تھا
واشنگٹن (نیٹ نیوز)وینزویلا کے قریب فضائی حدود میں دو دن کے اندر امریکی فضائیہ کے طیارے سے قریب تصادم کا دوسرا واقعہ سامنے  یا  ہے، جہاں امریکا کا فضائی ٹینکر ہوا میں مسافر طیارے کے ساتھ ٹکرانے  سے بال بال  بچ گیا۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ریڈیو ٹرانسمیشنز سے معلوم ہوا ہے کہ اروبا سے میامی جانے والے فالکن 900EX بزنس جیٹ کے پائلٹس کا وینزویلا کے قریب امریکی فضائیہ کے ری فیولنگ ٹینکر سے قریب تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا۔ یہ واقعہ تقریبا 26 ہزار فٹ کی بلندی پر پیش آیا۔پائلٹس نے واقعے کے فورا بعد کیوراسا کے ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو بتایا کہ سامنے آنے والا طیارہ انتہائی قریب تھا۔ ایک پائلٹ نے کہا کہ وہ چڑھائی کے دوران تقریبا سیدھا اس طیارے کی طرف جا رہے تھے، جو سائز میں کسی بڑے مسافر طیارے جیسا محسوس ہو رہا تھا۔یہ واقعہ دو دن میں پیش آنے والا دوسرا ایسا واقعہ ہے