95 ہزار 850 شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی رپورٹ کروائی
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو جدید اور ڈیجیٹل پولیسنگ سہولیات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال اب تک 37 لاکھ 27 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس خدمت مراکز سے مختلف پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق، 16 لاکھ 20 ہزار 591 شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی جبکہ 08 لاکھ 83 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے۔ اسی طرح 04 لاکھ 55 ہزار 856 شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا اور 01 لاکھ 63 ہزار 287 شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس حاصل کئے۔ کمزور طبقات کیلئے جاری اقدامات کے تحت ایک لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا جبکہ 45 ہزار سے زائد شہریوں نے وہیکلز ویریفیکیشن کروائی۔ اسی طرح 95 ہزار 850 شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی کروائی جبکہ 4649 جرائم رپورٹس کی رجسٹریشن کی گئی۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ 02 لاکھ 08 ہزار سے زائد شہریوں نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کیں جبکہ 81 ویمن وائلنس رپورٹس درج ہوئیں۔ اسی طرح 01 لاکھ 11 ہزار 631 شہریوں نے ایمپلائیز رجسٹریشن (ROPE) کروائی جبکہ 3479 شہریوں نے نجی ملازمت کیلئے پولیس ویریفیکیشن کروائی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس خدمت مراکز پبلک سروس ڈلیوری کا شاندار فلیگ شپ پراجیکٹ ہیں جہاں شہریوں کو 24/7 سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں لاکھوں شہری ماہانہ پولیس خدمت مراکز کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں جبکہ شہریوں کے فیڈ بیک کی روشنی میں سروسز کو مزید اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔