پولیس شہداء ہمارے سروں کے تاج ہیں، تاقیامت بھی شہداء کا احسان نہیں اتار سکتے: محسن نقوی
اسلام آباد(آن لائن)وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں ملک بھر کیلئے یکساں پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے نظام کی اصولی منظوری دی گئی ۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس بیورو کا دورہ کیا اور ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں یوم پولیس شہداء پر تمام پولیس شہداء کو ہدیہ عقیدت پیش کیا گیا ۔محسن نقوی نے کہا کہ ملک میں امن کے قیام اور جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پولیس شہداء ہمارے سروں کے تاج ہیں، تاقیامت بھی پولیس شہداء کا احسان نہیں اتار سکتے۔ ہم سب پولیس شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے۔