وہیل چیئر پر آنے تک کرکٹ کھیلتا رہوں گا، شعیب ملک

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے تجربہ کار ا?ل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ان کا ریٹائرمنٹ لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ورلڈ چیمپئن شپ ا?ف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) 2025 میں ا?سٹریلیا چیمپئنز کے خلاف پاکستان چیمپئنز کی کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں صاف کھاتا ہوں، اچھی نیند لیتا ہوں اور صحت مند کھاتا ہوں۔ریٹائرمنٹ سے متعلق سوال پر 43 سالہ نوجوان کھلاڑی نے کہا کہ ’میں وہیل چیئر پر ا?نے تک کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔‘ٹی 20 کرکٹ میں شعیب ملک نے 124 ٹی 20 میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 2435 رنز بنانے کے ساتھ 28 وکٹیں بھی حاصل کیں۔شعیب ملک نے مجموعی ٹی 20 کیریئر میں 557 میچز کھیلے، 127.24 کے اسٹرائیک ریٹ سے 13571 رنز بنائے جس میں 83 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں، وہ اس وقت ٹی 20 تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں چوتھے نمبر پر ہیں۔