قوم کی دعاؤں سے فتح ملی، تاریخ میں لکھا جائے گا بنیان مرصوص کیسے لڑی ،جیتی گئی
ملکی ترقی اورخوشحالی کا سفر تمام صوبوں پر منحصر ،لاکھوں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جا چکے:وزیراعظم
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ): وزیراعظم شہباز شریف نے کہا معرکہ حق میں ملنے والا سبق مودی کبھی نہیں بھولے گا، ہم نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جو وہ کبھی نہیں بھولے گا،عالمی سطح پر پاکستان کی عزت و تکریم میں اضافہ ہوا۔ یونیورسٹی آف ہری پور میں پرائم منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم کی تقریب سیخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا تھا کہ بھارت معرکہ حق میں شکست کو کبھی فراموش نہیں کرسکے گا، ہم نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جو وہ کبھی نہیں بھولے گا، معرکہ حق میں شکست بھارت کبھی فراموش نہیں کر سکے گا،قوم کی دعاؤں کی بدولت پاکستان کو فتح نصیب ہوئی، تاریخ میں لکھا جائے گا کہ بنیان مرصوص کیسے لڑی اور جیتی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی اورخوشحالی کا سفر تمام صوبوں پر منحصر ہے،لاکھوں لیپ ٹاپ اب تک تقسیم کیے جا چکے ہیں،چاروں صوبے ترقی کریں گے تو پاکستان عظیم بنے گا،پاکستان کی ترقی اتحاد سے ممکن ہے،ماضی کیفیصلوں سے سیکھ کر مستقبل کی تیاری کرنی ہے،ترقی جادو ٹونے سے حاصل نہیں ہوگی،پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا،اب معیشت میں گروتھ لیکرآنی ہے۔