اٹلی (نیٹ نیوز)اطالوی وزیرِاعظم جورجیا میلونی اور موزمبیق کے صدر ڈینیئل چاپو کی ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔یہ ملاقات جمعرات کو روم میں واقع پلازو کیجی میں ہوئی جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان قد کا غیر معمولی فرق سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ملاقات میں توانائی، تجارت اور دوطرفہ تعاون جیسے اہم امور پر بات چیت کی گئی تاہم سیاسی ایجنڈے کے بجائے دونوں رہنماؤں کے قد کا فرق خبروں اور سوشل میڈیا پر زیادہ زیرِ بحث رہا۔کیمرے کی آنکھ نے جب دونوں رہنماؤں کی ملاقات کا لمحہ محفوظ کیا تو جورجیا میلونی کے چہرے پر حیرت کے تاثرات نمایاں تھے۔اطالوی وزیرِاعظم اور موزمبیق کے صدر کی ایک ساتھ لی گئی تصاویر میں دونوں کے قد کا واضح فرق نظر آیا جس پر صارفین نے سوشل میڈیا پر تبصرے شروع کر دیے۔موزمبیق کے 48 سالہ صدر ڈینیئل چاپو کا قد 6 فٹ 8 انچ جبکہ اطالوی وزیرِاعظم جورجیا میلونی کا قد 5 فٹ 2 انچ ہے۔