حافظ نعیم الرحمن کا بیان اخلاقی دیوالیہ پن اور فکری افلاس کی بدترین مثال ہے
امیر جماعت اسلامی سیاسی یتیمی چھپانے کے لیے شہدا کی توہین کر رہے ہیں
کراچی(آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو پر بیہودہ الزام لگانا پاکستان کے آئین اور جمہوریت پر حملہ ہے، پیپلز پارٹی بھٹو شہید کی توہین برداشت نہیں کرے گی اور ہر محاذ پر اسکا جواب دیا جائے گا۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر وقار مہدی نے اپنے بیان میں کہا کہ حافظ نعیم الرحمن کا بیان اخلاقی دیوالیہ پن اور فکری افلاس کی بدترین مثال ہے، بھٹو شہید پر الزام لگانا انکی تاریخ سے لاعلمی ہے، امیر جماعت اسلامی سیاسی یتیمی چھپانے کے لیے شہدا کی توہین کر رہے ہیں۔وقار مہدی نے کہا کہ جھوٹے بیانیے سے عوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا، تاریخ سب یاد رکھتی ہے، عوام اصلی اور نقلی قیادت میں فرق بخوبی جانتے ہیں، تاریخ یہ ہے کہ جماعت اسلامی کی قیادت آمر ایوب خان، آمر یحیی خان، اور ضیا الحق کی دم چھلا تھی