الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی شہید بھٹو کو 45روز میں انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا حکم دیدیا

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی شہید بھٹو کو 45روز میں انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا حکم دیدیا۔بدھ کو پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے کے معاملے پر کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کی۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن حکام نے کمیشن کو بتایا کہ پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے انٹرا پارٹی انتخابات کی مدت فروری 2025 میں مکمل ہو چکی ہے اس موقع پر  پیپلزپارٹی شہید بھٹو کے نمائندے نے الیکشن کمیشن سے انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے مہلت مانگ لی جس پر الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے 45 روز کی مہلت دیدی۔