بچوں کو گود لے کر باہر بھجوانے کے مقدمہ میں این جی او سربراہ کی ضمانت منظور

اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ آف پاکستان  نے بچوں کو گود لینے کے بہانے بیرون ملک بھجوانے کے الزام میں گرفتاراین جی او ہوپ کی چیئر پرسن مبینہ قاسم اگبوٹوالا کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شہزاد احمد ملک پر مشتمل 2رکنی بینچ نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دیا، ملزمہ کو 3اگست کو گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق چھوٹے بچوں کو غیر قانونی طور پر گود لیاگیا ، امریکی قونصلیٹ جنرل نے محکمہ سوشل ویلفیر سندھ کو بتایا کہ ملزمہ غیر قانونی طورپر بچوں کو گود لینے کی پریکٹس میں ملوث ہے