کمی کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا، کے الیکٹرک صارفین کو فائدہ نہیں ہوگا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اکتوبر کے لئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 14 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔نیپرا کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں ایک روپیہ 14 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی‘فیصلے کے مطابق اس کمی کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا تاہم لائف لائن، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز سمیت کے الیکٹرک صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔