لاہور(کرائم رپورٹر) پراجیکٹ سٹیئرنگ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کا پہلا اجلاس پی اینڈ ڈی بورڈ کے کمیٹی روم ون میں ہوا ،صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان کی۔ اس موقع پرڈاکٹر خلیل اور ڈاکٹر فواد نے نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کی مجموعی پیش رفت بارے بریفنگ دی جس میں پروگرام کیلئے نتائج کی تقسیم سے منسلک اشارے اور نتائج شامل تھے۔