ڈویلپمنٹ پروگرام کی مانیٹرنگ کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل

ڈی جی پنجاب واسا کو سٹیئرنگ کمیٹی کا کنوینر مقرر کر دیا گیا،نوٹیفکیشن جاری 
لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کی مانیٹرنگ کے لیے سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی،سیکرٹری ہائوسنگ کے احکامات پر سٹیئرنگ کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،ڈی جی پنجاب واسا کو سٹیئرنگ کمیٹی کا کنوینر مقرر کر دیا گیا،ایم ڈی واسا لاہور ،ڈائریکٹر پی اینڈ ایس واسا لاہور ذیشان بلال کمیٹی کے ممبر مقرر،واسا لاہور کے ڈائریکٹر مینٹی ننس احمد حسنین، ڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی کنٹرول ارمغان خان کمیٹی کے ممبر مقرر کر دیا گیا، کمیٹی پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کی فزیکل ،فنانشل پروگریس کو مانیٹر کرے گی ،منیجنگ ڈائریکٹر اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔